بٹ کوائن کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوگیا

ماسکو (پی این آئی) معروف ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت ایک بار پھر 45 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

روسی خبر رساں ادارے تاس کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں منگل کو بٹ کوائن کی قیمت 6.93 فیصد اضافے کے ساتھ 45,374 ڈالر تک پہنچ گئی۔کوائن ڈیسک کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت کی یہ 5 اپریل 2022 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ بٹ کوائن ایک کرپٹوکرنسی ہے جسے 2008 میں کسی نامعلوم شخص یا ساتوشی ناکاموٹو کا نام استعمال کرنے والے لوگوں کے ایک گروپ نے ایجاد کیا تھا۔ یہ ایک مرکزی بینک یا واحد ایڈمنسٹریٹر کے بغیر ڈیجیٹل کرنسی ہے جسے پیئر ٹو پیئر بٹ کوائن نیٹ ورک پر ایک صارف سے دوسرے صارف کو بھیجا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close