ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ

کراچی(پی این آئی)ملک میں نئے سال کے آغاز کیساتھ ہی 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
ملک بھر میں چوبیس قیراط فی تولہ سونا2 لاکھ 21 ہزار 300 روپے کا ہوگیا،دس گرام سونا 1372 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 89 ہزار 729 روپے کا ہوگیا
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 12 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2094ڈالر کا ہوگیا۔گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی معمولی کمی دیکھی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close