نئے سال کے پہلے کاروباری روز ڈالر سستا، روپیہ مضبوط ہوگیا

کراچی(پی این آئی)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی۔
نئے سال کے پہلے کاروباری روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
منگل کے روز انٹربینک میں ڈالر 36 پیسے کمی کے بعد 281 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ گرشتہ سال کے آخری کاروباری روز بھی امریکی کرنسی کی قدر گری تھی اور یہ سلسلہ 20 دسمبر 2023 سے جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close