پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

لاہور (پی این آئی) متحدہ عرب امارا ت نے جنوری کیلئے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں فیول پرائس کمیٹی نے جنوری 2024 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کےقیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔پیٹرول سپر 98 جو دسمبر میں 2.96 درہم میں فراہم کیا جا رہا تھا۔ اب 2.82 درہم میں فروخت کیا جائے گا۔سپیشل 95 جو دسمبر میں 2.85 درہم میں دستیاب تھا، اب کمی کے بعد 2.71 درہم میں دستیاب ہوگا۔ای پلس 91 کا نرخ جو دسمبر میں 2.77 درہم تھا۔ جنوری میں نرخ کم ہوکر 2.64 درہم ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ ڈیزل کی نئی قیمت 3 درہم مقرر کی گئی ہے۔ دسمبر میں ڈیزل 3.19 درہم میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close