ویب ڈیسک (پی این آئی) نگران حکومت میں کارساز کمپنیوں (کار مینوفیکچررز) کے خلاف بڑے ایکشن کے بعد دیے جانے والے عارضی ریلیف کی مدت ختم ہونے پرکارمینو فیکچررز کے عارضی طور پر بحال لائسنس دوبارہ معطل ہوگئے۔
اس سےقبل وزارت صنعت و پیداوار نے تین بڑی کار کمپنیوں کے معطل شدہ مینو فیکچرنگ لائسنس 31 دسمبر 2023 تک عارضی بحال کیے تھے۔ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق تین بڑی کارکمپنیوں کے مینوفیکچرنگ لائسنس مستقل بحال کرنے سے متعلق تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ کار کمپنیوں نے بزنس پلان جمع کرادیا تھا تاہم ابھی تک جمع کرائے گئے پلان پر فیصلہ نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نےکار مینوفیکچررز کے معطل شدہ لائسنس عارضی طور پر بحال کردیے تھے اور 31 دسمبر 2023 تک کار مینوفیکچررزسےبزنس پلان طلب کیا گیا تھا، اس سے قبل کار مینوفیکچررز کے خلاف گاڑیوں کی ایکسپورٹ اور لوکلائزیشن سے متعلق شرائط پوری نہ کرنے پرکارروائی کےتحت تین بڑی کار کمپنیوں کےمینوفیکچرنگ لائسنس معطل کیےگئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں