اوگرا نے عوام پر بجلیاں گرا دیں

اسلام آباد (پی این آئی) اوگرا نے عوام پر بجلیاں گرا دیں ۔۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے سال کاپہلے دن ہی ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق 1 روپے 56 پیسے اضافے کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 256 روپے42 پیسے فی کلوہوگئی ہے، ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 18 روپے 52 پیسے مزید مہنگا ہونے کے بعد 3 ہزار 25 روپے 87 پیسے کا ہوگیا۔خیال رہے کہ دسمبر میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 7 روپے 52 پیسے مقرر تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close