موٹرسائیکل خریدنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور(پی این آئی) ہوشربا مہنگائی کے سبب موٹرسائیکلز کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں اور عام آدمی کی یہ سواری بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے تاہم ہنڈا 70سی سی خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے خوشخبری ہیں کہ وہ اپنی یہ پسندیدہ موٹرسائیکل بغیر سود آسان اقساط پر بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

پاکستان کے متعدد بینک اپنے صارفین کو ہنڈا 70سی سی موٹرسائیکل بلا سود چھ ماہ تک کی اقساط پر مہیا کر رہے ہیں۔بینک الفلاح کے صارفین تین ماہ کی اقساط میں ماہانہ 52ہزار 700روپے قسط ادا کرکے ہنڈا 70سی سی کے مالک بن سکتے ہیں۔ جو لوگ 6ماہ کی اقساط میں خریدنا چاہتے ہیں انہیں ماہانہ 26ہزار 300روپے ماہانہ قسط ادا کرنی ہو گی۔رپورٹ کے مطابق تین اور چھ ماہ کے پلانز میں سود کی شرح صفر ہے۔ اس کے بعد پانچ مزید پلانز ہیں تاہم ان پر سود لاگو ہوتا ہے۔ 9ماہ کے پلان میں ماہانہ 20ہزار 465روپے قسط، 12ماہ کے پلان میں ماہانہ 16ہزار 100روپے، ڈیڑھ سال کے پلان میں 11ہزار 700روپے، 24ماہ کے پلان میں ساڑھے 9ہزار روپے اور 36ماہ کے پلان میں ماہانہ 7ہزار 300روپے قسط ادا کرنی ہو گی۔واضح رہے کہ اس وقت ہنڈا 70سی سی موٹرسائیکل کی قیمت 1لاکھ 57ہزار روپے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close