سال 2024 کے پہلاروزسونے کی فی تولہ قیمت کمی

کراچی(پی این آئی)فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کی کمی سے 219700روپے ہوگئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2082ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔
اس کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں تقویمی سال 2024 کے پہلے دن 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کی کمی سے 219700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 258روپے کی کمی سے 188357 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2680روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2297.66روپے پر مستحکم رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close