پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی یا نہیں؟ حکومت نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 267 روپے 34 پیسے برقرار رکھی گئی ہے، ڈیزل کی قیمت بھی 276 روپے 21 پیسے برقرار رہے گی۔ مٹی کا تیل 2 روپے 19 پیسے فی لیٹر سستا کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 11 پیسے مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close