سال 2023 میں سونے کی فی تولہ مجموعی قیمت کیا رہی؟

کراچی(پی این آئی)پاکستان میں سال 2023 بڑھتی ہوئی مہنگائی کے علاوہ سیاسی اور معاشی غیریقینی کی صورتحال میں اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، یہ سال بھی گزشتہ سال 2022کی طرح کاروباری لحاظ سے مایوس کن رہا۔
اس سال ملک میں سونے کی قیمت 35 ہزار 900 روپے اضافہ دیکھا گیا، دوسری جانب عالمی سطح پر بھی فی اونس سونے کی قیمت میں 264 ڈالر کا اضافہ سامنے آیا۔
تفصیلات کے مطابق سال 2023ء میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت مجموعی طور پر 35900روپے کے اضافے سے 220000روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 30779روپے کے اضافے سے 188615روپے ہوگئی۔
سونے کی مقامی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں ملک کو درپیش زرمبادلہ کے بحران، اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے رحجان اور معیشت کی سنگین صورتحال کی وجہ سے غیریقینی کیفیت شامل رہی۔
سال 2023 کے دوران 10اکتوبر کو سونے کی کم ترین عالمی قیمت 1822ڈالر فی اونس اور مقامی فی تولہ قیمت 188400روپے رہی جب کہ 28دسمبر کو سونے کی بلند ترین عالمی قیمت 2105ڈالر فی اونس اور مقامی فی تولہ قیمت 222800روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ سونے کی مقامی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں ملک کو درپیش زرمبادلہ کے بحران، اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان اور معیشت کی سنگین صورتحال کی وجہ سے غیریقینی کی کیفیت شامل رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close