یکم جنوری کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد(پی این آئی)نئے سال کی کی آمد کی خوشی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری ملے گی یا نہیں اس حوالے سے ابھی مزید 2دن انتظار کرنا ہو گا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر برینٹ کی قیمتوں میں معمولی اضافے کے بعد نگران حکومت نئے سال کے پہلے ماہ جنوری 2024 کے پہلے ہاف میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھ سکتی ہے۔
آئل انڈسٹری کے اندازوں کے مطابق پیٹرول اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں1 روپے تک کمی ہو سکتی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر برینٹ تیل کی قیمتیں 16 دسمبر 2023 سے 77.95 ڈالر سے 81.07 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہیں۔ آخری جائزہ میں، حکومت نے ڈالر کے مقابلے میں 284.28 روپے کی شرح تبادلہ کا اطلاق کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close