طلبا کوآدھی قیمت پر الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا فیصلہ

لاہور(پی این آئی) طلباء کے لیے خوشخبری آگئی ہے اور حکومت پنجاب نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے انہیں آدھی قیمت پر الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے الیکٹرک رکشہ کے بعد الیکٹرک بائیک بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو ابتدائی طور پر طلبہ کو کم قیمت پر فراہم کی جائیں گی۔ا س سلسلے میں نگراں وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ پنجاب میں دھند کا بہت بڑا مسئلہ درپیش ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ٹرانسپورٹ ہے، ان میں رکشے اور موٹرسائیکلیں قابل ذکر ہیں، اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے چین اور تھائی لینڈ کی طرز پر ہم نے گزشتہ دنوں الیکٹرک رکشہ متعارف کرایا تھا اور اب الیکٹرک بائیک بھی متعارف کرانے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ پورے پنجاب میں ای وی چارجنگ کا سسٹم رائج کیا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں ایک سے دو لاکھ الیکٹرک بائیکس سستے داموں طلبہ کو فراہم کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں