فی تولہ سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ

کراچی(پی این آئی )سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔کراچی صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2200 روپے اضافے ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔
گزشتہ روز ایک ہزار روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 20 ہزار 600 روپے کا ہوگیا تھا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1886 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 91 ہزار روپے ہوگئی۔
قیمتوں میں ردوبدل کے بعد 10 گرام 22 قیراط سونا ایک لاکھ 75 ہزار 97 روپے کا ہوگیا۔عالمی بازار میں سونا 20 ڈالر اضافے سے 2105 ڈالر کا ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close