اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی

اسلام آباد (آئی این پی) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج (جمعرات کو ) ہوگا اس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں یوریا کھاد کی درآمد کیلئے وفاق کے حصے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔ یوریا کھاد کی درآمد کیلئے وفاق اور صوبے پچاس ،پچاس فیصد شیئرنگ کریں گے۔

اجلاس کے دوران ای او بی آئی کیلئے نظرثانی شدہ بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی۔ ترکمانستان افغانستان پاکستان انڈیا (تاپی)منصوبے کیلئے کوالیفائیڈ انویسٹمنٹ اور سرمایہ کاری مراعات کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں یوریا کھاد کی کھپت کیلئے نظرثانی شدہ ٹارگٹ کی منظوری دی جائے گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں