فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی(پی این آئی)ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
بدھ کے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز کی نسبت 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے بعدسونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ 20 ہزار 600 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ دس گرام سونا 857 روپے اضافے سے ایک لاکھ 89 ہزار 129 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ دیکھا گیا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار 72 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close