انڈے پہنچ سے باہر ہونے لگے، فی درجن قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں انڈوں کی فی درجن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
قومی ادارہ شماریات کے مطابق انڈے فی درجن 420 روپے تک پہنچ گئے ہیں، اسلام آباد، پشاور اور فیصل آباد میں انڈوںکی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہوا ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ سیالکوٹ میں انڈے فی درجن 410 روپے جب کہ راولپنڈی، گوجرانوالا، لاڑکانہ اور ملتان میں انڈے 400 روپے فی درجن دستیاب ہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کوئٹہ، بنوں میں بھی انڈے فی درجن 400 روپے میں دستیاب ہیں، خضدار، سکھرمیں فی درجن انڈے 390 روپے میں فروخت ہونے لگے ہیں۔اس کے علاوہ کراچی، بہاولپور اور حیدرآباد میں انڈے فی درجن 380 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close