لاہور( آئی این پی)پن بجلی سے پیداوار میں کمی کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا جس کی وجہ سے شہری او ردیہی علاقوںمیں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ذرائع پاورڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 13 ہزارمیگاواٹ ہے جبکہملک میں بجلی کی دستیابی 9 ہزارمیگا واٹ ہے۔ملک بھر میں چھ گھنٹے تک اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ ملک کے دیہی علاقوںمیںغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ 10سے12 گھنٹوں تک جا پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق دریائوں میں پانی کی قلت کے باعث پن بجلی کی پیداورا کم ہوگئی ہے جبکہ حکومت مہنگے درآمدی پاور پلانٹس کو خود نہیں چلا رہی۔دوسری جانب موسم کی شدت بڑھتے ہی گیس کی طلب کئی گنا بڑھ جانے سے لاہور سمیت پنجاب بھرمیں گیس کی شدید قلت ہوگئی۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں گیس کاشارٹ فال بلند ترین سطح پرپہنچ گیا ہے، لاہور سمیت صوبے بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ گیس کی قلت بھی بڑھ گئی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس پریشر اتنا کم ہے کہ گھروں میں چولہے بھی نہیں جل پا رہے ہیں اور گیس کے پریشر کی کمی کی جہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے، گیس نہ ہونے سے صارفین بازار سے کھانا لانے پرمجبور ہیں جب کہ کمرشل صارفین ایل پی جی استعمال کرنے پرمجبور ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں