تیل قیمتوں سے متعلق بُری خبر سنا دی گئی

نیویارک (پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کو پھر سے پر لگ گئے، بحیرہ احمر کی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے برطانوی خام تیل کی قیمت دوبارہ 80 ڈالرز کی سطح سے اوپر چلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا شروع ہونے والے رجحان کو اب دوبارہ بریک لگ گئی ہے۔ چند روز قبل امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ برطانوی خام تیل کی قیمت 70 ڈالرز فی بیرل کی سطح سے نیچے چلی جائے گی، تاہم اب خام تیل کی قیمتوں میں دوبارہ سے نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بحیرہ احمر میں کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بڑھ گئی۔ بحیرہ احمر میں جاری کشیدگی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حوثی گروپ کے حملوں کے بعد مشرق وسطی میں کشیدگی برقرار ہے۔ اسی باعث عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 88 عشاریہ 10 ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 74 ڈالرز سے زائد ہو گئی۔ ماہرین کے مطابق آئندہ سال کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 80 سے 85 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ دنوں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں بھی یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات سستی ہو سکتی ہیں۔ تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ نگران حکومت اوگرا کی سمری کی بنیاد پر کرے گی۔ اوگرا کی جانب سے نئے سال کے پہلے 15 ایام کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی سمری 30 یا 31 دسمبر کو نگران حکومت کو بھجوائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close