موٹرسائیکل کے خریداروں کیلئے بُری خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) عوامی سواری “موٹرسایئکلز ” کی قیمتیں آسمان پر ،سیل زمین پر آ گئیں. سوزوکی ،یاماہا کی موٹرسائیکلز کی قیمتیں بڑھنے سے سیلز میں کمی آگئی، جس کے بعد مقامی ڈیلرز کیلئے روزمرہ کے اخراجات پورے کرنا نہایت مشکل ہوگیا۔ دونوں کمپنیوں کی موٹرسائیکلز کی قیمتیں ساڑھے 3 لاکھ سے لے کر5 لاکھ سے زائد ہیں۔ ڈیلرز اور صارفین نے سوزوکی اور یاماہا سے قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close