سونے کی فی تولہ قیمتوں میں پھر کمی ہوگئی

کراچی (پی این آئی) ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 500 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 19 ہزار 300 روپے فی تولہ ہو گیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق 429 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 88 ہزار 14 روپے کا ہو گیا ہے۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالرز کم ہو کر 2052 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں