برائلر کھانے والوں کیلئے پھر بُری خبر

لاہور(پی این آئی) لاہو رشہر کی اوپن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت مزید 7 روپے مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 7 روپے مہنگا ہونے سے 470 روپے تک پہنچ گیا،دیسی مرغی 1300 روپے کلوکے حساب سے فروخت ہونے لگی ،جبکہ انڈے بھی 359 روپے فی درجن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز پربھی غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، دالیں دستیاب نہیں ،آٹے ،چینی ،چاول کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنی لگی ،سبزی منڈیوں میں بھی گراں فروش بے قابو ہوگئے ہیں ، سبزی منڈیوں میں مہنگے داموں سبزیوں کی فروخت جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close