اوگرا نے ایک اور بُری خبر سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 1.31 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔ سوئی ناردرن کیلئے آرایل این جی کی نئی قیمت 14 ڈالر81 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح اوگرا کی جانب سے سوئی سدرن کیلئے آرایل این جی کی قیمت میں 41 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کردیا گیا ہے۔ سوئی ناردرن کیلئے آرایل این جی کی قیمت 15 ڈالر 45 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان دسمبر کے لیے کیا گیا ہے، آرایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ دوسری جانب ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت پھر بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 800 روپے بڑھنے کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار543 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 88 ہزار 443 روپے ہوچکی ہے۔ یاد رہے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی بازار میں سونا 19 ڈالر اضافے سے 2074 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

اسی طرح گزشتہ روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ایک تولہ سونا 2 لاکھ 81 ہزار روپے کا ہوگیا اسی طرح دس گرام سونا 428 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 86 ہزار 900 روپے پر آگیا جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں 5 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 2055 ڈالر ہو گیا ۔

close