اسلحہ کا کاروبار کرنے والے افراد کے لیے نیا نظام واضع کر دیا گیا

لاہور ( آئی این پی) محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اسلحہ کے کاروبار میں مزید آسانی متعارف کرانے کی غرض سے پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت ایک جدید ترین سسٹم لا رہی ہے جس کے ذریعہ آپ گھر بیٹھے وہ ساری سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے جن کے لئے پہلے آپ کو دفاتر کے چکر لگانا پڑتے تھے،نئے نظام کے تحت آپ کا کام بنا کسی روک ٹوک بہت قلیل مدت میں نمٹا دیا جائے گا۔

ترجمان محکمہ داخلہ نے ایک جاری ایک بیان میں کہا کہ اس کے لئے ضروری ہے کہ پہلے آپ خود کو اس نظام کے ساتھ منسلک کریں جس کے لئے پنجاب بھر میں اسلحہ کے کاروبار سے تعلق رکھنے والے یعنی مینوفیکچرر، ریپئرر اور ڈیلرز کی ری ویلیڈیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کے لئے آپ قریبی این آر سی تشریف لے جائیں اوراپنے کاغذات جمع کروائیں۔ جو کاروباری حضرات مقررہ مدت تک کاغذات جمع نہیں کروائیں گے، انھیں پنجاب ارمز رولز 2023کے تحت معطل کر دیا جائے گا جو کہ بعد ازاں کینسل کر دیا جائے گا۔ لہٰذا 31.12.2023 تک اپنے کاروبار اور ملکیت سے متعلقہ کاغذات متعلقہ این آر سی پر ڈی سی کے عملے کی نگرانی می جمع کروائیں۔تاکہ آپ آرمز رولز 2023ء میں دی جانے والی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close