کراچی(پی این آئی) گزشتہ روز اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ہو گئی۔
صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500روپے کمی سے ایک تولہ سونا 2لاکھ 18ہزار روپے کا ہوگیا،10گرام سونا 428روپے کم ہو کر 1لاکھ 86ہزار 900روپے کا ہے۔ادھرعالمی بازار میں سونے کی قدر میں 5ڈالر کم ہوکر 2035ڈالر فی اونس ہے،پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20ڈالر پریمیم شامل کرکے 2055ڈالر فی اونس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں