بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں1 روپے 15 پیسے کا اضافہ کیا ہے ، قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن حتمی منظوری کے لیے حکومت کو ارسال کردیا گیا ہے . حکومت کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق ہوجائے گا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگاجو کہ مارچ 2024 تک نافذ العمل رہے گا۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے ڈسکوز کے صارفین پر 22 ارب 29 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close