سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ

کراچی (پی این آئی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ہو گیا۔آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 900 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 18ہزار 500 روپے فی تولہ ہو گیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق 771 روپے کے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 87 ہزار 328 روپے ہو گیا۔ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالرز اضافے سے 2060 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400، 400 روپے اضافہ ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close