چینی کے نرخوں میں پھر ہوشربا اضافہ ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں چینی کے نرخوں میں ایک بار پھر ااضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کی فی کلو قیمت 174 روپے تک پہنچ چکی ہے،ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت 143 روپے سے زائد ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت 8 روپے تک اضافہ ہوا، گزشتہ سال اسی عرصے میں چینی کی اوسط قیمت 95 روپے 29 پیسے تھی، ایک سال میں چینی کی فی کلو اوسط قیمت میں 48 روپے تک کا اضافہ ہوا، کوئٹہ کے عوام پاکستان میں سب مہنگی چینی کھانے مجبور ہیں کوئٹہ میں چینی 174 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔اس کے علاوہپشاور اور اسلام آبادمیں چینی 150 روپے فی کلو دستیاب ہے، راولپنڈی اور لاہور بھی چینی 150 روپے فی کلو دستیاب ہے، سرگودھا، ملتان اور گوجرانوالا میں چینی 145 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے جبکہ کراچی اور لاڑکانہ میں چینی فی کلو 140 روپے میں دستیاب ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں