چینی کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ

ملتان (پی این آئی) ملتان کی ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

 

 

 

ایک ہفتے کے دوران چینی کے 100 کلوگرام تھیلے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا۔ غلہ منڈی میں چینی 100 کلوگرام کا نرخ 13 ہزار 200 روپے ہوگیا ۔ منڈی میں 50 کلو گرام کا تھیلا 6 ہزار 600 روپے کا فروخت ہونے لگا۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی 132 روپے فی کلو ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close