اسلام آباد (پی این آئی) پیٹرولیم ڈویژن نے ملک میں چار ماہ کے دوران ایندھن کی قیمتوں سے متعلق اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری ہونیوالےاعلامیے کے مطابق 16ستمبر سے 16 دسمبر 2023 تک فی لیٹرپیٹرول 64 روپے 4 پیسے سستا ہوا اور فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں52 روپے 99 پیسےکی کمی ہوئی۔اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ 16 ستمبر 2023 کو پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 331 روپے 38 پیسے تھی اور اب فی لیٹرپیٹرول کی قیمت کم ہوکر267 روپے 34 پیسے پر آچکی ہے۔اعلامیے کے مطابق 16 دسمبر کو فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 329 روپے 18 پیسے تھی جو اب کم ہوکر 276 روپے 19 پیسے پر آگئی ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پیٹرول 14 روپےفی لیٹر سستا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں