چائے کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی

لاہور(پی این آئی) چائے کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی۔۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے بڑے برانڈز کی چائے کی پتی سستی کر دی۔ سردیوں کے موسم میں جب زیادہ استعمال ہونے والی ہر شے مہنگی ہو رہی ہے۔

 

 

 

 

یوٹیلٹی سٹورز پر یہ حیرت انگیز کام ہو گیا کہ ملک میں سے سے زیادہ فروخت ہونے والے بڑے برانڈز کی چائے کی قیمتوں میں شاندار کمی کر دی گئی۔لیپٹن ٹی پاکستان کے برانڈز ییلو لیبل چائے اور سپریم چائے کی قیمتوں میں 60 روپے سے 110 روپے تک کمی کر دی گئی ہے۔لیپٹن یلو لیبل چائے 800 گرام پیک 2195 کی بجائے 2085 میں دستیاب ہو گا ۔430 گرام پیک1197کی بجائے 1137 میں دستیاب ہوگا۔ سپریم چائے 900گرام پیک 1792کی بجائے 1732 روپے میں فراہم کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close