قسطوں پر آئی فون خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد(پی این آئی) قسطوں پر آئی فون خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر۔۔ بینک الفلاح نے اپنے آن لائن سٹور ’الفا مال‘ کے ذریعے کسٹمرز کو آئی فون 15بغیر سود آسان اقساط پر پی ٹی اے سے منظور کرانے کی سہولت دے دی۔

الفلاح بینک کی طرف سے اپنے کسٹمرز کو یہ سہولت ’ونیلا‘ سمیت آئی فون 15کے تمام ماڈلز پر دی گئی ہے۔الفلاح کی اس سروس کے ذریعے ماہانہ ساڑھے23ہزار روپے کی قسط پر آئی فون 15کو پی ٹی اے سے منظور کرایا جا سکتا ہے۔ اس قسط کے ساتھ صارفین کو مجموعی طور پر 1لاکھ 40ہزار 999روپے ادا کرنے ہوں گے۔یہ سہولت تین ماہ اور چھ ماہ کی اقساط کے ساتھ دی جا رہی ہے۔ 6ماہ کی اقساط کے پلان میں 5فیصد پراسیسنگ فیس بھی شامل ہو گی۔ یہ سروس صرف بینک الفلاح کریڈٹ کارڈ ہولڈز کے لیے دستیاب ہے۔اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے بینک الفلاح کی ایپلی کیشن پر صارفین کو اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر اور اپنے آئی فون 15کا 15اعداد پر مشتمل آئی ایم ای آئی نمبر درج کرنا ہو گا۔ رقم کی ادائیگی کے بعد 10سے 12دن میں صارف کا آئی فون 15پی ٹی اے سے منظور ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close