چینی کی فی کلو قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟ مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بُری خبر

اسلام آباد(پی این آئی) ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا، حالیہ ہفتے میں چینی سمیت 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں0.06فیصد کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح ابھی بھی43.16فیصدکی ریکارڈ سطع پر برقرار ہے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 10 کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور بائیس اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران چینی، دالیں، انڈے سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوئیں، چینی کی فی کلو قیمت 135 روپے سے بڑھ کر 143 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے، انڈے فی درجن 8 روپے 3 پیسے ، دال مونگ 3 روپے 36 پیسے فی کلو ، پیاز فی کلو 1 روپے 95 پیسے مہنگے ہوئے۔اسی طرح گندم کا آٹا، جلانے کی لکڑی اور بیف کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close