موبائل فونز کی قیمتوں سے متعلق شوقین افراد کیلئے بُری خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی طرف سے کسٹمز ویلیوز میں ایک بار پھر خاطرخواہ اضافہ کرنے کے بعد موبائل فونز مزید مہنگے ہونے جا رہے ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی کی طرف سے معروف برانڈز کے 1ہزار 160موبائل فون ماڈلز پر کسٹمز ویلیوز میں اضافہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جن برانڈز کے موبائل فون ماڈلز پر کسٹمز ویلیوز بڑھائی گئی ہیں، ان میں ایپل، ہواوے، انفینکس، آئی ٹیل، لینووو، میزو، موٹرولا، نوکیا، اوپو، سام سنگ، سونی، ٹیکنو، ویوو، شیاؤمی، رئیل می، ون پلس، آنر، ٹی سی ایل، سی شارک، ایکس ٹیل، زیڈ ٹی ای، شارپ و دیگر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق مسافر جو استعمال شدہ موبائل فونز بیرون ممالک سے اپنے ساتھ لائیں گے، ان پر ٹیکس کا تخمینہ بھی نئی کسٹمز ویلیوزکے تحت لگایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close