ایف ایف سی کو کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں سال 2022 کے لیے ٹاپ 25 لسٹڈ کمپنیوں میں لگاتار 13ویں مرتبہ پہلی پوزیشن کے اعزاز سے نوازا گیا
اس موقع پر بریگیڈیئر عرفان خان (ریٹائرڈ) کمپنی سیکرٹری اور سید عمران رضوی، منیجر کارپوریٹ افیئرز نے ایف ایف سی کی نمائندگی کی۔
یہ ایوارڈ بریگیڈیئر عرفان خان نے وزیر اعظم پاکستان، جناب انوار الحق کاکڑ صاحب سے وصول کیا۔
بریگیڈیئر عرفان خان (ریٹائرڈ) نے کہا کہ یہ ایوارڈ کارپوریٹ اور مالیاتی کارکردگی میں ایف ایف سی کی بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے جو ہمارے تمام اسٹیک ہولڈرز کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کے اعلیٰ معیار اور خاص طور پر ایف ایف سی کی قیادت اور انتظام میں ہمارے قابل شیئر ہولڈرز کے غیر متزلزل اعتماد کا عکاس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں