ملکی زرمبادلہ ذخائر 9 کروڑ 93 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد کتنے ہو گئے؟

کراچی (آئی این پی )ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 9 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا،ملکی زرمبادلہ ذخائر 12 ارب 20 کروڑ ڈالر رہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 8 دسمبر کو 9 لاکھ 93 لاکھ ڈالر اضافے سے 12 ارب 20 کروڑ ڈالر رہے۔ اعلامیہ کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر 2 کروڑ 6 لاکھ ڈالر اضافے سے 7 ارب 4 کروڑ ڈالر رہے۔ اسٹیٹ بینک اعداد کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 کروڑ 87 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 16 کروڑ ڈالر رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close