گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کے نرخوں میں بڑی کمی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی دستاویز میں کہا کہ معروف برانڈڈ گھی کی قیمتوں میں 17 روپے فی کلو جبکہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں37 سے 48 روپے تک فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔گھی کی قیمتوں میں کمی کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 499 کے بجائے 482 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا۔ اسی طرح برانڈڈ کوکنگ آئل 470 سے 422 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جائےگا۔ دوسرے درجے کا برانڈڈ کوکنگ آئل 555 کی بجائے فی لیٹر 518 روپے فروخت کیا جائے گا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری نافذالعمل ہوگا۔دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یک دم 54 ڈالر کے اضافے سے 2052 ڈالر کی سطح پر آگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 70روپے کے اضافے سے 2650 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 60.01 روپے کے اضافے سے 2271.94 روپے ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں یک دم اضافہ ہو گیا ۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سونا 5700 روپے فی تولہ مہنگا ہوکر 2 لاکھ 18 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔10 گرام سونا 4887 روپے اضافے سے 1 لاکھ 87 ہزار 157 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 54 ڈالر اضافے 2052 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔ چاندی 70 روپے اضافے سے 2650 روپے فی تولہ ہوگیا۔جب کہ گذشتہ روز بتایا گیا تھا کہ عالمی منڈی میں سونے کے نرخ کم ہونے پر پاکستان میں بھی قمیتوں میں نمایاں کمی آگئی ، ملک میں چار روز میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزارروپے سے زائد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close