روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، ترسیلات زر کتنے ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں؟

کراچی (آئی این پی )روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 7.035 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ۔سٹیٹ بینک سے جاری اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2023 کے اختتام پر روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 7.035 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔نومبر میں سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے 137 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔

اعدادوشمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے اب تک 1.182 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔سمندر پار پاکستانیوں نے روایتی نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں 323 ملین ڈالر ، اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں 432 ملین ڈالر اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 29 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close