ریاض (پی این آئی) بالآخر اچھی خبر آ ہی گئی اورسعودی عرب کی کمپنی آرامکو نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا معاہدہ کر لیا ہے۔۔۔ اس حوالے سے جاری کیے گئےاعلامیے کے مطابق سعودی کمپنی آرامکو نے گیس اینڈ آئل کمپنی کے 40 فیصد حصص خرید لیے اور معاہدے پر دستخط سعودی عرب کے شہر دہران میں کیے گئےہیں۔۔۔اس موقع پر جاری کیے گئےمشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرامکو کو پاکستان میں اپنی مصنوعات متعارف کرانے کیلئے مزید مواقع ملیں گے،
گیس اینڈ آئل کمپنی پاکستان میں تیل، لبریکنٹس کا کاروبار کرتی ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں