پٹرول اور ڈیزل کی کھپت کم، اٹک ایفائنری نے 2 پلانٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) اٹک ریفائنری نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اطلاع دی ہےکہ پیٹرول اور ڈیزل کا مزید اسٹاک جمع کرنےکی گنجائش ختم ہوچکی ہے۔۔۔بتایا گیا ہے کہ رواں سال دسمبر میں پیٹرول اور ڈیزل کی کھپت کم ہونے کے سبب ان دو مصنوعات کا اسٹاک بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔۔۔یہی وجہ ہےکہ ریفائنری کے پاس خام تیل کو مزید صاف کرکے اسے جمع کرنے کی گنجائش تقریباً پوری ہوچکی ہے، اس لیے ریفائنری اپنے دو خام تیل ڈیسلینیشن پلانٹ بند کر رہی ہے۔۔۔ ریفائنری انتظامیہ کا کہنا ہےکہ 2 ڈیسلینیشن پلانٹ بند کرنے سے آئل فیلڈ سے خام تیل کی فراہمی کم ہوگی، خام تیل کی ڈرلنگ کم کرنےکا اثرگیس کی پیداوار پر بھی ہوگا۔۔۔

close