اسلام آباد (آئی این پی)قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک)نے 372 ارب روپے کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی، اعلامیے کے مطابق سندھ میں سیلاب سے تباہ شدہ سکولوں کی بحالی کے منصوبے کی منظوری بھی دی گئی۔نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں 372 ارب روپے مالیت کے 9 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق پورٹ قاسم تک تھرکول ریلوے منصوبے کی منظوری دی گئی ہے، پورٹ قاسم سے تھر کول تک 53 ارب 72 کروڑ کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں فوڈ سکیورٹی کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ، خیبرپختونخوا میں فوڈ سیکیورٹی منصوبے کی 25 ارب مالیت منظور کیا گیا ۔اعلامیے میں کہا گیا کہ سندھ میں سیلاب سے تباہ اسکولوں کی بحالی کے لئے 86 ارب اور خیبر پختونخوا میں پناہ گزینوں کے بچوں کی تعلیم کے لیے 32 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی ہے، پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت 16 ارب روپے اور خیبر پختونخوا میں 24 ارب روپے کا ہیومن کیپیٹل انوسٹمنٹ پروجیکٹ کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں خواتین کو روزگار اسکیم کے لیے 31 ارب کا پراجیکٹ منظور کیا گیا ہے، خواتین کو روزگار اسکیم کے تحت چھوٹے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ایکنک کے 27 ارب روپے کے پشاور ناردرن بائی پاس پروجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔اجلاس میں گریٹر تھل کینال کے لیے 38 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری مخرکردی گئی جبکہ سکھربیراج اورگڈو بیراج کی اپ گریڈیشن کے لیے 74 ارب روپے کا منصوبہ منظورکرلیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں