نومبر میں بینکوں کے حالات کیسے رہے؟ سٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کر دی

کراچی (آئی این پی )سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ 2023 کے گیارہویں مہینے میں بینکوں کے ڈیپازٹس، ایڈوانسز اور انویسٹمنٹ اعداد بہتر ہوئے ہیں۔ایس بی پی نے کہا کہ اکتوبر کے مقابلے نومبر میں بینکوں کے ایڈوانسز ایک ہزار 763 ارب روپے بڑھ کر 11 ہزار 912 ارب روپے ہوگئے ۔ سال کے گیارہ مہینوں میں بینکوں کے ایڈوانسز 51 ارب روپے کم ہوئے ۔

مرکزی بینک کے مطابق 2023 کے گیارہ ماہ کے دوران بینکوں کا ڈیپازٹس سٹاک 22 ہزار 466 ارب روپے رہا جو اکتوبر سے ایک ہزار 494 ارب اور دسمبر 2022 سے 4 ہزار 330 ارب روپے کم ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کی سرمایہ کاری کا اسٹاک رواں سال نومبر کے اختتام پر 17 ہزار 901 ارب روپے ہے جو اکتوبر سے 3 ہزار 777 ارب روپے زائد ہے لیکن سال کے گیارہ مہینوں میں 6 ہزار 685 ارب روپے کم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close