سونا فی تولہ مزید کتنا سستا ہوگیا؟ اہم خبر آگئی

جدہ (پی این آئی)سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔عاجل ویب کی رپورٹ کے مطابق21 قیراط ایک گرام سونا 211.46 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا، جمعے کو کاروبار کے اختتام پرسونے کے نرخ 213.84 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 244.67 ریال، 22 قیراط ایک گرام 221.53 اور 18 قیراط 181.26ریال رہی ہے۔مملکت میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,030.06 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,126.73 ریال جبکہ 24قیراط کی گنی 2,320.07 ریال رہی جبکہ ایک کلوگرام سونا 243,365.46 ریال میں دستیاب رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close