برائلر کھانے کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر

راولپنڈی (پی این آئی) 324روپے فی کلو میں ملنے والی زندہ مرغی 350روپے اور مرغی کا گوشت 500روپے سے زائد میں بکنے لگا، راولپنڈی میں دکانداروں نے سرکاری ریٹ مسترد کر دیئے۔

 

 

دوسری جانب ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 42 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ زمینی حقائق اس سے بھی خوفناک ہیں، عوام کہتے ہیں کہ مہنگائی 50 سے 60 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کے باعث اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھنا معمول بن گیا ہے، مارکیٹ کمیٹی لاہور نے ریٹ لسٹ میں 10 سبزیوں کے دام بڑھا دیے، پیاز 5 روپے مہنگا کر دیا گیا جو کہ مارکیٹ میں 150 روپے کے بجائے 180 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

close