سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، عوام پریشان

اسلام آباد(پی این آئی )اوپن مارکیٹ میں زیادہ مانگ والی سبزیوں ٹماٹر اور پیاز کی خوردہ قیمتوں میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔ عوام پھلوں، سبزیوں، گروسری آئٹمز، اجناس وغیرہ کی آسمان کو چھوتی قیمتوں کی وجہ سے بدترین مالی دباؤ سے گزر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، آلو، پیاز، ٹماٹر لہسن سمیت دیگر سبزیوں کے نرخ بڑھنے سے شہری پریشانی میں مبتلا ہیں۔ آلو کی قیمت 80روپےسے بڑھ کر 120روپے فی کلو ہوگئی۔

دوسری جانب ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 42 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ زمینی حقائق اس سے بھی خوفناک ہیں، عوام کہتے ہیں کہ مہنگائی 50 سے 60 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کے باعث اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھنا معمول بن گیا ہے، مارکیٹ کمیٹی لاہور نے ریٹ لسٹ میں 10 سبزیوں کے دام بڑھا دیے، پیاز 5 روپے مہنگا کر دیا گیا جو کہ مارکیٹ میں 150 روپے کے بجائے 180 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

close