آٹے کے تھیلے کی قیمت میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا

پشاور(پی این آئی)پشاور میں ایک مہینے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری مہنگائی کے لہر کے زیراثر پشاور میں آٹے کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ 2700 روپے میں ملنے والا تھیلہ اب 2900 روپے میں مل رہا ہے۔آٹا ڈیلروں نے گندم کی قیمتوں میں اضافے کو بڑی وجہ قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نےگندم کی قیمت بڑھائی جس سے آٹا مہنگا ہوا، آنے والے دنوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب ملک کے مختلف شہروں میں کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا جس کے باعث کسانوں کو کھاد حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کھاد کی قیمت میں 15 روز میں ایک ہزار 500 کا اضافہ ہوگیا۔ کھاد بلیک میں 5 ہزارروپے تک پہنچ گئی۔ کسان کھاد کے حصول کے لیے در بدر بھٹکنے پر مجبورہیں۔ 3800روپے میں ملنے والی یوریا کھاد کی بوری 5 ہزار روپے میں فروخت ہونے لگی۔

close