اسلام آباد(پی این آئی)ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت میں ایک دم بڑا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور سبی میں چینی کا بحران شدت اختیار کرگیا، 50کلو چینی کی بوری ایک ہزار روپے مہنگی ہو گئی جس سے قیمت بڑھ کر 9 ہزار روپے کی ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق فی کلو قیمت میں 20 روپے اضافے کے بعد پرچون میں چینی کی قیمت 180سے بڑھ کر 200روپے ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق پرائس کنٹرول کمیٹی صرف اجلاسوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے، ضلعی انتظامیہ شہر میں چینی کی منصوعی قلت کا نوٹس لیں اور مارکیٹ میں چینی بلیک پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں۔
عوام کا کہنا ہے کہ انتظامیہ چینی کے مصنوعی بحران پر کنٹرول کرے اور مارکیٹ میں چینی بلیک میں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیکر ان کے خلاف کاروائی کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں