چینی کی قلت، قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا

اسلام آباد(پی این آئی)سبی شہر میں چینی بحران نے شدت اختیار کر لی، چینی کی شدید قلت کے باعث فی کلو 200 روپے تک فروخت کی جانے لگی۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پرائس کنٹرول کمیٹی صرف اجلاسوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے، ضلعی انتظامیہ شہر میں چینی کی منصوعی قلت کا نوٹس لیں اور مارکیٹ میں چینی بلیک پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریںسبی کے عوامی حلقوں نے سبی شہر میں مہنگائی اور چینی کی شدید قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سبی میں گزشتہ چند دنوں سے چینی کا شدید بحران ہے لیکن اب چینی کے بحران نے مزیدشدت اختیار کرلیہے، شہر میں چینی ناپید ہونے کی وجہ سے دکاندار فی کلو چینی 180 روپے سے لیکر 2 سو روپے تک فروخت کر رہے ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ سبی انتظامیہ شہر میں چینی کے مصنوعی بحران پر کنٹرول کرے اور مارکیٹ میں چینی بلیک میں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیکر ان کے خلاف کاروائی کریں، ان کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی سبی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے وہ صرف اجلاسوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close