موٹرسائیکل کے شوقین لوگوں کیلئے بُری خبر آگئی

کراچی(پی این آئی) یاماہا کمپنی کی طرف سے اپنی موٹرسائیکل ’وائی بی آر جی‘ کی قیمت میں 18ہزار روپے اضافہ کر دیا گیا۔

وائی بی آر 125جی (سرخ اور سیاہ) کی قیمت 4لاکھ 53ہزار روپے تھی جو اس اضافے کے بعد 4لاکھ 71ہزار روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح وائی بی آر 125جی (میٹ ڈارک گرے اور میٹ اورنج) کی قیمت 4لاکھ 56ہزار روپے تھی جو اب 4لاکھ74ہزار روپے ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران یاماہا موٹرسائیکلز کی فروخت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ اس کے باوجود کمپنی کی طرف سے اپنی اس مقبول موٹرسائیکل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close