لاہور (پی این آئی) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر کر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔
خام تیل کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں 4 فیصد سے زائد کمی سے 73.82 ڈالر فی بیرل ہو گئیں۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں 33 سینٹ کی کمی ہوئی اور 69.05 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت گرنے کے سبب پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات میں کمی متوقع ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی کھپت میں کمی دیکھی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں