کراچی (پی این آئی ) صوبہ سندھ میں تیل و گیس کے بھاری ذخائر دریافت کر لئے گئے، کنواں سے8.51 ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس اور 360 بیرل یومیہ خام تیل دریافت ہوا۔
تفصیلات کے مطابق تیل و گیس کی تلاش میں او جی ڈی سی ایل کو اہم کامیابی مل گئی، ترجمان او جی ڈی سی ایل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صوبہ سندھ میں ٹنڈو اللہ یار میں تیل و گیس کے بھاری ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ درس کنواں سے8.51 ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس اور 360 بیرل یومیہ خام تیل بھی دریافت ہوا، درس ویسٹ کنواں نمبر 2کی 2081میٹر کھدائی کی گئی۔
نئی دریافت سے ملکی امپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی ساتھ ہی او جی ڈی سی ایل اور ملکی تیل وگیس کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں